پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تابی سے انتظار کررہا ہوں، شکیب الحسن

پی ایس ایل کے پاکستان کے باہر انعقاد سے اس کی کچھ رونقیں ضرور ماند پڑی ہیں، اگر ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہوتا تو اور زیادہ جوش و جذبہ دیکھنے کو ملتا، آل رائونڈر

پیر 27 فروری 2017 20:42

پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تابی سے انتظار کررہا ہوں، شکیب الحسن
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان میں کھیلنے کا بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں لیکن وہ زلمی کے فائنل میں پہنچنے پر اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پاکستان نہیں آئیں گے۔ ٴْ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ 2008 میں پاکستان آ کر کھیلنے کا موقع ملا جو میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا، شائقین، گراؤنڈز اور وہاں کا ماحول سب چیزیں بہت شاندار تھیں، میں حالات بہتر ہونے پر دوبارہ پاکستان کیلیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان کے باہر انعقاد سے اس کی کچھ رونقیں ضرور ماند پڑی ہیں، اگر ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہوتا تو اور زیادہ جوش و جذبہ دیکھنے کو ملتا۔

(جاری ہے)

شکیب نے گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی اور حالیہ ایڈیشن میں وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ون ڈے انٹرنینشلز اور ٹی 20 کے نمبر ون آل راؤنڈر اس سے قبل 2008 میں پاکستان میں آ کر کھیلے تھے، ون ڈے سیریز میں اگرچہ بنگلہ دیش کو پاکستان کے ہاتھوں 0-5 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن شکیب الحسن نے بیٹنگ اور بولنگ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس میں ایک سنچری اور ایک مین آف دی میچ ایوارڈ بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن اور دوسرے بنگلہ دیشی پلیئرز انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے 28 فروری کو واپس چلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 20:42:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :