پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں آئے گی ‘سیکیورٹی بہت زیادہ سخت ہونے کی وجہ سے عوام کو مزہ نہیں آئے گا ‘ خدا نہ کرے کوئی برا واقعہ ہو گیا تو پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی جائے گی

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کاپی ایس ایل کا فائنل لاہو رمیں کروانے پر اپنا موقف

پیر 27 فروری 2017 21:43

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں آئے گی ‘سیکیورٹی بہت زیادہ سخت ہونے کی وجہ سے عوام کو مزہ نہیں آئے گا ‘ خدا نہ کرے کوئی برا واقعہ ہو گیا تو پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی جائے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں آئے گی ‘سیکیورٹی بہت زیادہ سخت ہونے کی وجہ سے عوام کو مزہ نہیں آئے گا ‘ خدا نہ کرے کوئی برا واقعہ ہو گیا تو پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ایس ایل کا فائنل لاہو رمیں کروانے پر اپنا موقف دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک نیشنل ایونٹ ہے یہ انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ ہم نہیں کھیل رہے جو لاہور میں کھیلنے سے ہماری کرکٹ بحال ہو گی۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں آئے گی۔ سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے عوام کو مزہ نہیں آئے گا۔ خدا نہ کرے کوئی برا واقعہ ہو گیا تو پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی جائے گی۔ …(رانا)
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 21:43:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :