پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد کا فیصلہ بہترین ہے ، رانا نوید الحسن

پیر 27 فروری 2017 22:11

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد کا فیصلہ بہترین ہے ، رانا نوید الحسن
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد کا فیصلہ بہترین ہے اور اس سے نہ صرف شائقین کرکٹ کو ہیروز کو اپنی سرزمین پر کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوگی،سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا ،رانا نوید الحسن نے کہا کہ پاکستانی تماشائی کئی سالوں سے اپنی سر زمین ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور پی ایس ایل کے انعقاد سے ان کی خواہش پوری ہوگی،رانا نوید الحسن نے بتایا کہ فائنل کے پاکستان میں انعقاد کے فیصلہ سے بھارت میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہوگی ۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:11:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :