پی ایس ایل سیزن 2،ٹرافی اور شیلڈز لاہور پہنچا دی گئیں

پیر 27 فروری 2017 22:17

پی ایس ایل سیزن 2،ٹرافی اور شیلڈز لاہور پہنچا دی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی اعلان کے بعد دیگر انتظامات کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیز ن 2کے فائنل میچ کیلئے تمام تر شیلڈز اور ٹرافی بھی لاہور پہنچا دی گئی ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم کی تزین و آرائش کا کام بھی تیز کر دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کیلئے قذافی سٹیڈم کی سڑکوں کو بھی خوبصورت بنانے کے حوالے سے کام کاآغاز کر دیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق جو غیر ملکی کمپنی دبئی میں تقاریب کا کام سرانجام دے رہی تھی وہی کمپنی لاہور میں فائنل میچ کے انتظامات بھی سنبھالے گی۔دوسری جانب رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے فول پروس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ،تمام تر ایجنسیاں مل کر سیکیورٹی کے امور انجام دیں گے ۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:17:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :