شیخوپورہ کے لوگوں نے ساتھ دے کر جس محبت سے نوازا ہے ساری عمر فراموش نہیں کرسکوں گا ۔ محمد آصف

جمعرات 19 اکتوبر 2006 13:03

شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازفاسٹ باؤلرمحمدآصف نے کہاہے کہ ڈوپ ٹیسٹ کے معاملہ کے بارے میں میرے شہر شیخوپورہ کے لوگوں نے میراساتھ دے کر مجھے جس محبت سے نوازاہے وہ میں ساری زندگی فراموش نہ کرونگا اور پاکستان کرکٹ بورڈکی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ہی میں اپنا تفصیلاً بیان جاری کرنے کی پوزیشن میں ہونگا اس سلسلہ میں ابھی میں اتناہی کہہ سکتا ہوں کہ اللہ سب جانتا ہے وہی بہترانصاف فراہم کرنے والا ہے میں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں انہوں نے کہاکہ میں ڈاکٹرزکے زیر علاج رہا ہوں وہ ہی اس معاملہ کے بارے میں بتاسکتے ہیں تاہم میں اتناکہہ سکتا ہوں کہ میں بالکل بے گناہ ہوں دریں اثناء محمد آصف کلب جمخانہ کرکٹ کلب شیخوپورہ کے سرپرست خان اشرف خان(ایڈیشنل سیکرٹری کامرس اسلام آباد)کی ہدایت پر کلب کے انچارج وشیخوپورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین معین پرویزچشتی نے گزشتہ روزکلب کا ہنگامی اجلاس منعقد کرایا جسمیں کلب صغیر طارق چوہدری عنایت اللہ اورنگزیب بٹ امجد بلا طارق شفیق چوہان منا طارق پرویزلودھی ہارون محمدسلیم مغل وغیرہ نے شرکت کی اجلاس میں کلب کے فاسٹ باؤلرمحمد آصف پر لگائے گئے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین ڈاکٹرنسیم اشرف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس الزام کی جلدازجلدانکوائری مکمل کرکے اسے ذہنی اذیت سے نجات دلائیں انہوں نے کہاکہ ہمیں سوفیصد آصف کی بے گناہی پر یقین ہے اور اللہ تعالی اسے سرخروئی عطافرمائے گا انہوں کہاکہ کرکٹ بورڈکے سابق سربراہ توقیرضیاء کے اخبارات میں چھپنے والے بیان سے بھی محمد آصف کی پوزیشن کلیئرہوتی ہے اجلاس میں محمد آصف پرلگنے والے الزام کی تحقیقات پر نظر رکھنے اور اسے منصفانہ بنانے کے لیے چاررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کے بیٹے علی سلیمان رانا افضل سلطان ڈوگر ایم پی اے شفیق خان چوہان اور شیخوپورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عنایت اللہ شامل ہیں کمیٹی محمد آصف سے بیان لینے کے علاوہ مختلف متعلقہ افراد سے ملاقات کرے گی جبکہ جمخانہ کرکٹ کلب کے رکن عاقب جاویدجو کہ انڈیامیں ہیں سے بھی ملاقات کرکے الزام کی تفصیلات حاصل کرے گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2006 - 13:03:59