وائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی کی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپیئن شپ میں بیوٹمز کی نمائندگی کرنے والے ایاز خان اور فرحان ارشد کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

پیر 27 فروری 2017 22:46

وائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی کی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپیئن شپ میں بیوٹمز کی نمائندگی کرنے والے ایاز خان اور فرحان ارشد کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) وائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپیئن شپ میں بیوٹمز کی نمائندگی کرنے والے ایاز خان اور فرحان ارشد کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹمز تعلیم کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیل کے میدانوں میں بھی کامیابیوں کا لوہامنوا رہی ہے۔

تعلیمی قابلیت کیلئے جسمانی اور ذہنی صحت لازم و ملزوم ہے بہترین تعلیم اہداف اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو یقینی بنانا بیوٹمز کے اہداف میں شامل ہے وائس چانسلربیوٹمزنے بیوٹمز کی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپیئن شپ میں نمائندگی کرنے والے دیگر باکسرز اور بیوٹمز ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کے افسران اور کوچز کو بھی مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپیئن شپ میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 23تا26فروری منقعد ہوئی جس میں ملک بھر سے 26جامعات کی ٹیموں نے شرکت کی بیوٹمز کی جانب سے محمد ایاز خان ،فرحان ارشد ،مہدی حسین ،طلال بلوچ ،زمرش کاسی اور عصمت اللہ نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا جس میں بیوٹمز کے باکسر محمد ایاز خان نے 91کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا جبکہ 69کلوگرام کیٹگری میں بیوٹمز کے فرحان ارشد نے بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور اس فتح کے ساتھ ہی محمد ایاز خان اور فرحان ارشدنے نیشنل گیمز کے لئے کولیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:46:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :