پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا صرف سیاست ہے،ملکی حالات ٹھیک نہیں:جاوید میانداد

یہ ورلڈ کپ یا انٹرنیشنل سیریز نہیں ، فیملی ٹورنامنٹ ہے ،ہم اس وقت حالات جنگ میں ہیں ،ہمیں پہلی ترجیح اپنے ملک کو دینی چاہیے، سابق کپتان

پیر 27 فروری 2017 23:14

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا صرف سیاست ہے،ملکی حالات ٹھیک نہیں:جاوید میانداد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) سابق کپتان قومی ٹیم جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں،ایسے حالات میں پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانا صرف سیاست ہے۔ہم اس وقت حالات جنگ میں ہیں ،ہمیں پہلی ترجیح اپنے ملک کو دینی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروا کر چانس کیوں لے رہا ہے،یہ ورلڈ کپ یا کوئی انٹرنیشنل سیریز نہیں بلکہ فیملی ٹورنامنٹ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میچ کرواکر ایک تیر سے بہت سے شکار کھیلے جا رہے ہیں، یہ صرف سیاست کا حصہ ہے۔اس طرح لاہور میں میچ کروانے سے کوئی امن کی گارنٹی نہیں آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اپنا ملک سب سے پہلے ہونا چاہیے ،کرکٹ ملک سے بڑی نہیں ہے۔یہ تو صرف کھیل ہے جو چلتا رہے گالیکن اس وقت کوئی بھی آگے کانہیں سوچ رہا۔ سیاستدان پہلے اپنے آپ کو اور ملک کو ٹھیک کریں پھر لوگ خود کہیں گے کہ اب پاکستان میں امن ہو گیا وہاں جا کر کھیلنا چاہیے۔۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 23:14:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :