پٹھان برادری پنجاب میں کئی دہائیوں سے بس رہی ہے انتظا مہ نے ان کا جینا مشکل بنا دیا ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

وفاقی اور پنجاب حکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں بسنے والی پٹھان برادری سے امتیازی سلوک کرنا فوری بند کر یں ‘اجلاس سے خطاب

پیر 27 فروری 2017 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدرات میںپی ٹی آئی پروفیشلز فورم کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں پنجاب میں بسنے والی پٹھان برادری کے ساتھ پنجاب حکومت اور انتظامہ کی جانب سے معتصابانہ رویے کے خلاف قردار منظور کی گئی۔ جس میںپنجاب حکومت اور انتظامہ کی طرف سے پٹھان برادری میںنسلی تعصب پھیلانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس سے ڈاکٹر یا سمین راشد نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ پٹھان برادری پنجاب میں کئی دہائیوں سے بس رہی ہے انتظا مہ نے ان کا جینا مشکل بنا دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ( ن) لیگ کے اوچھے ہتکھنڈوں کی وجہ سے چھوٹے صوبوں میں اساس محرومی بڑ ھ رہا ہے ،موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ نفرت کے بیج بوے ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں بسنے والی پٹھان برادری سے امتیازی سلوک کرنا فوری بند کر یں اور ان کے بلاک شدہ شناختی کارڈ فوری بحال کیے جا ئیں،شناختی کارڈکے بلاک ہونے کی وجہ سے پٹھان برادری شدید مشکلات سے دوچا ر ہے جس کا بے حس حکمرانوں کو کو ئی احسا س نہیں ،تحریک انصاف پٹھا ن برادری کے شانہ باشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت نے خود نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا اور اب حکمران اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پٹھان برادری کو ہراساں کر رہے ہیں ِ،حکومت اور انتظامہ کی غنڈہ گردی کی وجہ سے پٹھان برادری ذہینی اذیت کا شکار ہے جس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔اجلاس میں ڈاکٹر ند یم خواجہ ، ماجد رفیق ، ایم پی اے ڈاکٹر نوشین حامد معراج ، عندلیب عباس ، جاوید چوہدری ، سید عدنان جمیل ، آفتاب احمد اور وسیم علی خان نے شرکت کی ۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:02:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :