پنجاب میں پختونوں کی تذلیل ہو رہی ہے،ہمایوں خان

خادم اعلی ملک کو اس مقام پر لیجانا چاہتے ہیں کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں، پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا

پیر 27 فروری 2017 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صدرہمایوں خان اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پنجاب میں پختونوں کی تذلیل ہو رہی ہے۔خادم اعلی ملک کو اس مقام پر لیجانا چاہتے ہیں کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔پشاور پریس کلب میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایوں خان،رکن اسمبلی نگہت اورکزئی اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہمیشہ ملک کی بات کرتی ہے،پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔

پنجاب میں پختونوں کی تذلیل ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کے پی میں بھی پنجابیوں سے ایسا ایکشن لیاجاسکتا ہے،ہم لسانی بنیاد پر کوئی تفرق نہیں چاہتے،رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پنجاب کی نرسری میں پیدا ہوتا ہے اسے بھی پٹھان سمجھا جاتا ہے،مربھی پٹھان رہا ہے اور دہشتگرد بھی اسے سمجھا جاتا ہے،خادم اعلی ملک کو اس مقام پر لیجانا چاہتے ہیں کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں،خادم اعلی کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی،رہنمائوں نے کہا کہ ہم پنجاب کو بڑے بھائی کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں،پنجاب حکومت پختونوں کے کریک ڈاؤن کے نام پر آپریشن ردالفساد کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہی ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:02:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :