عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنااولین ترجیح ہے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

پیر 27 فروری 2017 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) بلدیہ غربی کی حدود میں موجود رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ بلدیہ غربی کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی اور مختلف یونین کونسلوں کے وائس چیئرمینوں سے سائٹ زون آفس میں ملاقات کے دوران کیایوسی چیئرمینوں نے یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کے حوالے سے موجود شکایات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور عوامی پریشانیوں کے اذالے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ایڈمنسٹریٹر نے یوسی چیئرمینوں کو یقین دلایا کہ یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جاری ہے صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے متعلقہ شعبہ جات کو احکامات جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ ہر یونین کونسل میں ایک پارک کو ماڈل پارک بنانے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے نکا سی آب کے نظام کی بہتری اور کچرہ کنڈیوں کی تعمیر کے کام بھی برق رفتاری سے جاری ہیںمیونسپل کمشنر نے اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں موجود عملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیڑک سسٹم کی تنصیب کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں متعلقہ یونین کونسل کے وائس چیئرمین کی جاری کردہ تحریری ہدایات کی روشنی میں فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنایا جائے۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:02:11