واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ

ترک پلاسٹ نے لاہور وائٹس کو 4 وکٹوں سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 27 فروری 2017 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں عامر کیبلز نے ٹوٹلی کرکٹ کو 5 وکٹوں جبکہ ترک پلاسٹ نے لاہور وائٹس کو 4 وکٹوں سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ عامر کیبلز کے کپتان عامر الیاس بٹ نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

ٹوٹلی کرکٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔ توصیف مغل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77،محمد شاہد 59، شہزاد بٹ 25، محمد علی شاہ 15، عاطف رانجھا 14 اور کاشف راجہ نے 14 رنز بنائے۔ عامر کیبلز کی جانب سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یٰسین چیمہ نے 5/36،جاوید خان 2/40، شاہد اکرم 1/25 اور شکیل ملک نے 1/55 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں عامر کیبلز نے 29 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔عامر الیاس بٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38،افضل شاہ 69، جمشید سلمان 17، ظہور الہٰی 86 رنز ناٹ آئوٹ اور محمد عارف نے 13 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ٹوٹلی کرکٹ کی جانب سے نوید صوفی نے 2/49 اور فلم سٹار شان شاہد نے 2/41 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر وحید، ندیم غوری امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔

سٹیگ کرکٹ گرائونڈ پر لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ رضوان ناصر نے 38، محمد نواز 35، میاں یاسر 33، فیصل عظیم 24 اور کامران خان نے 29 رنز بنائے۔ ترک پلاسٹ کی جانب سے جاوید حفیظ نے 2/18، ندیم بوٹا 2/28، کپتان حماد مقبول 2/44، علی قریشی 1/13 اور ندیم بیگ نے 1/22 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ترک پلاسٹ نے 29 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ رضوان احمد نے 46، شاہد منظور 26، جاوید حفیظ 25 اور دستگیر بٹ نے 19 رنز بنائے۔ لاہور وائٹس کی جانب سے طارق صدیق نے 2/17، غفار کاظمی 2/32 ، کفایت حسین 1/27 اور محمد نواز نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ محمد آصف، عدنان رشید امپائر جبکہ محمد عارف سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:02:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :