بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنی تیز ترین سنچری جتنی بہاریں دیکھ لیں

بدھ 1 مارچ 2017 12:51

بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنی تیز ترین سنچری جتنی بہاریں دیکھ لیں
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین یکم مارچ ۔2017ء) دنیائے کرکٹ میں ”بوم بوم آفریدی“ کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔صاحبزاد ہ شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 ءکو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کیلئے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے 1996ءمیں انٹر نیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور چھاگئے۔ آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچریوںاور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے ، ان کا بہترین سکور156 رنزرہا۔

آفریدی اکتوبر 1996ءمیں سری لنکا کےخلاف 37 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے، ان کا ریکارڈ پہلے یکم جنوری 2014ءکو نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھرفروری 2015ءمیں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے توڑا۔

(جاری ہے)

398 ون ڈے میچز میںآفریدی نے 8064 رنزسکور کئے جس میں 6 سنچریاں اور39 نصف سنچریاں شامل ہیں ،98 ٹی ٹونٹی میچوں میں آفریدی نے 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1315 رنزبنائے، انہیں ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ97 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

آفریدی کی جارحانہ بلے بازی شائقین کے دلوں کو گرماتی ہے جبکہ باﺅلنگ مخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑکر مداحوں کو بے پناہ خوشی اورمسرت دیتی ہے۔ آفریدی کی سالگرہ پر ان کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 12:51:08