تین مارچ سے قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی سپلائی بند رہے گی

بدھ 1 مارچ 2017 13:27

تین مارچ سے قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی سپلائی بند رہے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کو پیش نظر رکھتے ہوئے تین مارچ سے قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی سپلائی بند رہے گی جبکہ سوئی گیس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کے استعمال کو روکنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں اس کیلئے متعلقہ محکمے خود اقدامات کریں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائنل کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی انتظامات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈیفنس زید بلاک میں پیش آنے والے واقعہ کو گیس کا دھماکہ قرار دئیے جانے کے بعد ایس این جی پی ایل انتظامیہ نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام کمرشل اور رہائشی آبادیوں کو 3مارچ سے گیس کی سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو 6مارچ کی صبح تک بند رہے گی ۔ سوئی گیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کو روکنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں متعلقہ محکمے اپنی صوابدید کے مطابق کارروائی کریں ۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 13:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :