جب عمران خان لاہور میں فائنل کے انعقاد کو پاگل پن قرار دے رہے ہیں تو میں کیسے جا سکتا ہوں،پیٹرسن

بدھ 1 مارچ 2017 13:35

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ فائنل میچ لاہور میں کرانا پاگل پن ہے تو میں کیسے لاہور جا سکتا ہوں۔کیوی پیٹر سن نے عمران خان کے اس بیان کے بارے کہا کہ انہوں نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان اس وقت غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور جانے پر راضی کرنے پر مصروف ہیں تاکہ اگر ان کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے تو انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لاہور میں یادگار میچ ہو سکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا ہے کہ جب عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ فائنل میچ لاہور میں کرانا پاگل پن ہے تو میں کیسے لاہور جا سکتا ہوں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بند سڑکوں اور پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے حصار کے ساتھ میچ کرانے سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 13:35:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :