پاکستانی ٹیم 11 ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل قطر روانہ ہوگی، گرین شرٹس اردن کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

بدھ 1 مارچ 2017 14:38

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستانی ٹیم 11ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جیت کا عزم لئے کل جمعرات کو قطر روانہ ہو گی۔ ایونٹ کا آغاز پرسوں جمعہ سے ہو گا اور گرین شرٹس ابتدائی روز اردن کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

دو روزہ ایونٹ میں 11 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، اردن، سنگاپور، گروپ بی میں فلپائن، قطر اور نیپال، گروپ سی میں بھارت اور یو اے ای اور گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، ایران اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے آج جمعرات کو قطر روانہ ہو گی، پاکستانی ٹیم کل جمعہ کو ابتدائی میچ میں اردن اور دوسرے میچ میں سنگاپور کے مدمقابل ہو گی۔ قومی ٹیم کے کپتان کاشف خواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، کوشش ہو گی کہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں، ہمارا ہدف ٹاپ تھری ٹیموں میں شامل ہونا ہے اور مقصد کے حصول کیلئے ہم صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 14:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :