خاتون آسٹریلوی کرکٹر سیرا کوئٹ کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بدھ 1 مارچ 2017 14:38

میلبورن ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی خاتون آل رائونڈر سیرا کوئٹ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

25سالہ آل رائونڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ انہوں نے کہ کیریئر کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے حکام، کوچنگ سٹاف اور ساتھی کھلاڑیوں کے تعاون پر مشکور ہوں، کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم میں نے فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔ سیرا کو 4 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 47 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 14:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :