میک کولم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، روز ٹیلر زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے تیسرے کیوی بلے باز بن گئے

بدھ 1 مارچ 2017 15:13

ہیملٹن ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے ون ڈے کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز برینڈن میک کولم کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کیوی بلے باز بن گئے ہیں، ٹیلر نے پروٹیز کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں 66 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، میک کولم نے 6083 رنز بنا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

کیویز کی جانب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز سٹیفن فلیمنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں، نیتھن ایسٹل 7090 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیلر گزشتہ روز پروٹیز کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں میک کولم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 14 رنز درکار تھے، انہوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ٹیلر نے 182 میچز میں 6136 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 17 شاندار سنچریاں اور بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 15:13:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :