مارٹن گپٹل نے ون ڈے میں جدیجہ، مارٹن، برینڈن ٹیلر اور گھمبیر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ایک روزہ میچز میں زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 14ویں بلے باز بھی بن گئے

بدھ 1 مارچ 2017 15:13

ہیملٹن ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے ون ڈے کرکٹ میں سابق کرکٹرز اجے جدیجا، ڈیمن مارٹن، برینڈن ٹیلر اور گوتم گھمبیر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے علاوہ وہ ایک روزہ میچز میں زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 14ویں بلے باز بھی بن گئے، گپٹل نے پروٹیز کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے اننگز میں 11 چھکے لگا کر ایک ساتھ ویون رچرڈز، ہرشل گبز، شین واٹسن، این مورگن، برائن لارا اور وریندرسہواگ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور 137 چھکے لگا کر جیک کیلس کے ہم پلہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

گپٹل نے 142 میچز میں 5410 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ جدیجہ نے 5359، ڈیمن مارٹن نے 5346، برینڈن ٹیلر نے 5258 اور گوتم گھمبیر نے 5238 رنز بنا رکھے تھے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 15:13:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :