وزیراعلیٰ پنجاب، آرمی چیف کی ٹیلیفون پر بات چیت، پی ایس ایل فائنل کیلئے بھر پور سکیورٹی کی یقین دہانی

بدھ 1 مارچ 2017 14:35

وزیراعلیٰ پنجاب، آرمی چیف کی ٹیلیفون پر بات چیت، پی ایس ایل فائنل کیلئے بھر پور سکیورٹی کی یقین دہانی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ ۔2017ئ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر بھرپور سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دلایا کہ پاک فوج اور انٹیلی جنس ادارے پنجاب پولیس کی مدد کیلئے تیار ہیں اور پی ایس ایل فائنل کیلئے بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرپور تعاون ،حمایت اور مدد پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔یاد رہے کہ 5 مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے جارہا ہے اور پاک فوج نے سٹیڈیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 14:35:17