قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی 37 برس کے ہوگئے

بدھ 1 مارچ 2017 15:22

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی 37 برس کے ہوگئے، کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے کرکٹر شاہد آفریدی نے زندگی کی 37بہاریں دیکھ لیں ،شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے 1996 کرکٹ کی دنیا میں رکھا اور چھاگئے، آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچریاں اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے جبکہ ان کا بہترین اسکور156 رنزرہا، آفریدی سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر تیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے،ان کا ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئرز نے توڑ کر اپنے نام کرلیا، 398 ون ڈے میچز میں شاہد آفریدی نے 8064 رنزاسکور کئے جس میں 6 سنچریاں اور39 نصف سینچریاں شامل ہیں جبکہ 91 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آفریدی نے 1315 رنز4 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، شاہد خان آفریدی کو ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ حاصل ہے،شاہد آفریدی کی سالگرہ پر ان کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے،سابق کرکٹرز نے بھی ان کی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغاما ت بھیجے ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 15:22:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :