پی ایس ایل فائنل : شائقین کو سٹیڈیم لیجانے کیلئے شٹل بس سروس چلانے کا فیصلہ

بدھ 1 مارچ 2017 15:26

پی ایس ایل فائنل : شائقین کو سٹیڈیم لیجانے کیلئے شٹل بس سروس چلانے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ ۔2017ئ) پنجاب حکومت نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو قذافی سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے خصوصی شٹل بس سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت امن و امان اور پی ایس فائنل میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلا س ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 5مارچ کے روز شائقین کو قذافی سٹیڈیم تک لیجانے کیلئے خصوصی شٹل بس سروس چلائی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو سٹیڈیم تک مفت رسائی حاصل ہو گی۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 15:26:00