آن لائن ٹکٹوں کی ڈالر میں فروخت اورسروس چارجز شامل سے مزید مہنگے ہوگئیں

12 ہزار کا ٹکٹ 12840 روپے ،8 ہزار والا 8560 ، 4ہزار والا ٹکٹ 4280 روپے میںفروخت ہوا

بدھ 1 مارچ 2017 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی آن لائن فروخت ہونیوالی ٹکٹیںسروس چارجز شامل ہونے کی وجہ سے مزید مہنگے ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت رات گئے شروع کی جو چندگھنٹوں میں ہی ختم ہوگئیں۔آن لائن ٹکٹیں ڈالرز میں فروخت اور سروس چارجز شامل کرنے سے ٹکٹ مزید مہنگے ہو گئے،یعنی 12 ہزار کا ٹکٹ 12840 روپے ،8 ہزار والا 8560 جبکہ 4ہزار والا ٹکٹ 4280 روپے میںدستیاب تھا۔تاہم تمام ٹکٹس مہنگے ہونے کے باوجودفروخت ہوچکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:20:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :