سابق انٹرنیشنل بلے باز آسانکا گروسنہا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نئے مینجر مقرر

بدھ 1 مارچ 2017 16:48

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سابق انٹرنیشنل بلے باز آسانکا گروسنہا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے۔

(جاری ہے)

گروسنہا آئندہ چند روز میں سری لنکا پہنچیں گے اور بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول سیریز سے قبل ٹیم کے ساتھ کام کریں گے ،ْ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گروسنہا لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں اور ان کی کرکٹ کے بارے سوچ بھی وسیع ہے، امید ہے وہ کھلاڑیوں کو اپنے انٹرنیشنل تجربے سے روشناس کرا کر ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ گروسنہا کو 41 ٹیسٹ اور 147 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 1996ء میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فاتح سری لنکن سکواڈ کا حصہ تھے، انہوں نے کینگروز کے خلاف فائنل میں 65 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:48:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :