شاہد آفریدی نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں

شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے

بدھ 1 مارچ 2017 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے کرکٹر شاہد آفریدی نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے ،ْجارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996 میں رکھا اور چھاگئے ،ْ آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچریز اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے ،ْ ان کا بہترین اسکور156 رنزرہا۔

(جاری ہے)

آفریدی سری لنکا کے خلاف 36 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے ان کا ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقا کے ڈی ویلیئرز نے توڑ کر اپنے نام کرلیا۔ 398 ون ڈے میچز میں شاہد آفریدی نے 8064 رنزاسکور کئے جس میں 6 سنچریاں اور39 نصف سنچریاں شامل ہیں ،ْ 91 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آفریدی نے 1315 رنز4 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے ،ْشاہد خان آفریدی کو ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :