شاہد آفریدی 37 برس کے ہوگئے

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بین الاقوامی کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں سالگرہ پر ان کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ جاری

بدھ 1 مارچ 2017 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے کرکٹر شاہد آفریدی نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996 میں رکھا اور چھاگئے۔ آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچریز اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے جب کہ ان کا بہترین اسکور156 رنزرہا۔

آفریدی سری لنکا کے خلاف 36 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے۔ ان کا ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقا کے ڈی ویلیئرز نے توڑ کر اپنے نام کرلیا۔ 398 ون ڈے میچز میں شاہد آفریدی نے 8064 رنزاسکور کئے جس میں 6 سنچریاں اور39 نصف سینچریاں شامل ہیں جب کہ 91 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آفریدی نے 1315 رنز4 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

(جاری ہے)

شاہد خان آفریدی کو ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ حاصل ہے۔شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی شائقین کھیل کے دلوں کو گرمانے کے ساتھ ساتھ انکی نبض بھی تیزکردیتی ہے جب کہ بوم بوم کی باؤلنگ پرمخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑنے کا منظرہمیشہ مداحوں کی بے پناہ خوشی اورمسرت کا باعث بنتا ہے دوسری جانب آفریدی کی سالگرہ پر ان کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:51:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :