کرکٹ میں انضمام الحق اورڈیوڈ بون سے زیادہ لحیم شحیم کرکٹر سامنے آگیا، راہکیم کورنویل کا تعلق اینٹیگا سے ہے

بدھ 1 مارچ 2017 16:51

باسیٹیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) کرکٹ میں انضمام الحق اورڈیوڈ بون سے زیادہ لحیم شحیم کرکٹر سامنے آگیا، راہکیم کورنویل کا تعلق اینٹیگا سے ہے۔ماضی میں کرکٹ میں انضمام اور ڈیون بون جیسے کئی بھاری بھرکم کرکٹرز گزرے تاہم ان دنوں سخت فٹنس معیار کی وجہ سے ایسے کھلاڑی سامنے نہیں آتے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ راہکیم اب اس سلسلے کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ٹور میچ میں61 بالز پر59 رنزاسکور کیے، وہ پہلے پہل کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سامنے آئے اور پھر انھوں نے ریجنل سپر 50 ٹورنامنٹ میں لیوارڈ آئی لینڈز کی نمائندگی کی۔ وہاں پر 9 میچزمیں انھوں نے 50.40 کی اوسط سی252 رنز اسکور کیے، فرسٹ کلاس میچز میں ان کی بولنگ بھی کافی اچھی رہی جہاں اکانومی ریٹ 2.86 تھا۔ ان کا قد 6 فٹ اور5 انچ ہے، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹور میچ میں ویسٹ انڈین پریذیڈینٹ الیون کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:51:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :