پی ایس ایل فائنل،قذافی سٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں گیس منقطع کرنے کا فیصلہ

بدھ 1 مارچ 2017 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائنل کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے بعد 6 مارچ کو گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انجینئرز قذافی سٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔قبل ازیں پی ایس ایل کے لاہور میں 5 مارچ کو ہونے والے فائنل کیلئے موبائل فون کی کوریج بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:54:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :