پی ایس ایل ٹو کے فائنل میچ کے لئے 500روپے مالیت کے ٹکٹوں کی دستیابی مسئلہ بن گیا

پنجاب بینک کی مختلف برانچوں کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کیے اور پی سی بی کے خلاف نعرے بازی

بدھ 1 مارچ 2017 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) قذافی سٹیڈیم لاہور میں پانچ مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل ٹو کے فائنل میچ کے لئے 500روپے مالیت کے ٹکٹوں کی دستیابی ایک مسئلہ بن گیا جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ پنجاب بینک کی مختلف برانچوں کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کیے اور پی سی بی کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ ان برانچوں سے 4000،8000اور12000مالیت کی ٹکٹ خریدنے کی خواہاں تھی۔

جن میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے ٹکٹ کی خریداری کے لئے آنے والے لوگ شامل تھے لیکن ٹکٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت500روپے مالیت کی ٹکٹیں تاحال پنجاب بینک کی برانچوں کو فراہم نہیں کی گئیں جس کا مقصد سب سے پہلے 12000,8000,4000مالیت کی ٹکٹوں کو فروخت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ500روپے مالیت کی ٹکٹیں 3اور4مارچ کو پنجاب بینک کی برانچوں میں دستیاب ہوسکیں گی۔ علاوہ ازیں بدھ کے روز شہر میں پنجاب بینک کی مختلف برانچوں کے باہر 500روپے مالیت کی ٹکٹوں کی خریداری کے لئے صبح6بجے سے ہی لمبی قطاریں لگنا شروع ہوگئیں۔ شائقین کی سکیورٹی کے لئے بینک کی برانچوں کے باہر رینجر تعینات کی گئی جبکہ ان بینکوں کے باہر کرکٹ شائقین اورپولیس کے درمیان دھکم بیل کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:56:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :