لیوک رائٹ نے بدزبان پاکستانی کو سبق سکھا دیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:15

لیوک رائٹ نے بدزبان پاکستانی کو سبق سکھا دیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ ۔2017ئ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے برطانوی کھلاڑی لیوک رائٹ نے فائنل کیلئے لاہور نہ آنےکا اعلان کرنے پرخود پر تنقید کرنے والے پاکستانی کو ”خاموش“ کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم لیوک رائٹ، تائمل ملز اور کیون پیٹرسن نے لاہور نہ آنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لیوک رائٹ کا کہنا تھا کہ وہ سکیورٹی خدشات کے باعث لاہور نہیں آئیں گے، میری نئی نئی فیملی ہے اور میں ایک میچ کیلئے اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔برطانوی کرکٹر کے اس اعلان کے بعدایک صارف نے لکھا کہ ”لاہور میں لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور ہمارے بھی خاندان ہیں، ہم پرامن قوم ہیں اور تم یہ دیکھو گے۔“لیوک رائٹ نے مذکورہ پاکستانی کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اس پیغام کے ساتھ تو آپ کچھ زیادہ پرامن نہیں لگتے۔“

لیوک رائٹ نے بدزبان پاکستانی کو سبق سکھا دیا
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:15:01