دبئی اوپن ٹینس، اینڈی مرے اور برڈچ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، واورینکا کو اپ سیٹ شکست

بدھ 1 مارچ 2017 17:20

دبئی اوپن ٹینس، اینڈی مرے اور برڈچ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، واورینکا کو اپ سیٹ شکست
دبئی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) اینڈی مرے، ٹامس برڈچ، روبن ہاس، کوپل اور ایونز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، سٹانسلاس وارینکا اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے 32 رائونڈ میچز میں سٹار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزیری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، جمہوریہ چیک کے برڈچ ہم وطن کھلاڑی لیوکس رسل کے خلاف فتح یاب قرار پائے، رسل دوران میچ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، روبن ہاس نے ایسٹومن کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایونز نے برائون کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس سٹار واورینکا کو ڈی زمہر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب مینز ڈبلز میں ڈینل نیسٹر اور راجر ویسلین نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 17:20:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :