پشاور، نیشنل جونیئر والی بال چمپئن شپ میں آرمی کی برتری

بدھ 1 مارچ 2017 17:40

پشاور، نیشنل جونیئر والی بال چمپئن شپ میں آرمی کی برتری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پشاور میں جاری چیف منسٹر خیبرپختونخوا نیشنل جونیئر والی بال چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ میں آرمی کی ٹیم سرفہرست رہی ‘پاکستان آرمی نے پنجاب کو پچیس اٹھارہ ‘پچیس چودہ اور پچیس پندرہ سے شکست دی ‘پاکستان بورڈز کی ٹیم نے فاٹا کو پچیس سترہ ‘پچیس سترہ اور پچیس سترہ سے شکست دی ‘آزاد کشمیر کی ٹیم نے پی او ایف کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی اس کی جیت کا سکور پچیس انیس ‘تئیس پچیس ‘پچیس بائیس اور پچیس سولہ رہا‘پاکستان آرمی نے سندھ کو پچیس تین ‘پچیس تیرہ ‘پچیس چودہ سے شکست دی ‘پنجاب نے آزاد کشمیر کو اٹھائیس چھبیس ‘پچیس تئیس اور پچیس اٹھارہ سے شکست دی جبکہ واپڈا نے بلوچستان کو پچیس گیارہ ‘پچیس گیارہ اور پچیس بارہ سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام سیکرٹری والی بال فیڈریشن ایم بی جاوید،خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار، فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خورشید اقبال سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 17:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :