ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی آف پشاور کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر

بدھ 1 مارچ 2017 17:40

ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی آف پشاور کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی آف پشاور کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں ڈیپارٹمنٹ کے دوسو سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے 7 مختلف گیمز میں حصہ لیا ، اس موقع پر خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین محمد شیر علی خان ، اسسٹنٹ پروفیسرز یونس مسعود ، فریدہ رشید، لیکچرارقرة العین ، فرح جاوید، آفشین زمان ، آفشین زمان ، ناصر محمود، شاداب خلیل اور سونیا سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی آف پشاور کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں ۷ مختلف گیمز میں میل وفمیل کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اختتامی روز رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں خواتین کیٹگری میں پاور گرلز ٹیم نے پیغلے ٹیم کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی جبکہ میل ایونٹ میں بُلز ٹیم نے زلمے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر شریف مہمند چیف جج ،اعجاز محمد اور عزیز محمد نے ریفری کے فرائض انجام دیئے ۔

اسی طرح بیڈمنٹن میں بوائز میں حبیب علی نے پہلی ، محمد حمراز نے دوسری ، خواتین بیڈمنٹن میں نائمہ شاہد نے پہلی شازیہ خان نے دوسر ی پوزیشن حاصل کی ۔ ٹیبل ٹینس میل ایونٹ میں عثمان اور سلمان نے پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ خواتین ٹیبل ٹینس ایونٹ میں مریم امان نے حمیرا طارق کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔ کیرم میں عاقب، اور نایاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

لڈو میں سلمان احمد اور رازاق نے پہلی ،عثمان اور ابراہیم نے دوسری ، چیس میں منصور علی شاہ اور آصفہ امام نے پہلی پوزیشن ، سرمد شباب اور ماروخ نے دوسری ، کرکٹ ایونٹ میں آرٹسٹک ٹیم نے جنون ٹیم کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چیئر مین محمد شیر علی نے کہا کہ آٹھ سال بعد اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعداد طلبا ء نے حصہ لیا انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے اب ہرسال منعقد کئے جائینگے اور کوشش ہوگی کہ اس سے بہتر انداز میں منعقد ہوں ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنی طرف سے ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین محمد شیر علی کو یقین دلایا کہ وہ ان کی سپورٹ اور تعاون ہمیشہ ان کی ساتھ رہیگی ۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 17:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :