سپر لیگ فائنل کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 1 مارچ 2017 17:54

سپر لیگ فائنل کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ فائنل کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہورہی ہیں، 500 کا ٹکٹ 4000 روپے میں مل رہا۔استدعا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹیں بلیک میں روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔درخواست میںپی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، پی ایس ایل انتظامیہ اور پی سی بی سیکرٹری کو فریق بنایا گیاہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 17:54:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :