پی سی بی نے بنگلہ دیش کو نومبر میں مکمل دورے کی دعوت دیدی ،مثبت جواب بھی مل گیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھیجے گا

بدھ 1 مارچ 2017 18:10

پی سی بی نے بنگلہ دیش کو نومبر میں مکمل دورے کی دعوت دیدی ،مثبت جواب بھی مل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو نومبر میں مکمل دورے کی دعوت دیدی جس پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی مثبت جواب دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس سال نومبر میں بنگلہ دیش کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پر مبنی مکمل سیریز کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی دعوت کا مثبت جواب دیتے ہوئے اپنا سکیورٹی وفد پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفد حکومت پاکستان اورپی سی بی کی جانب سے لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ بی سی بی کو دے گا۔پی سی بی نے بنگلہ دیش سے دورے کی درخواست پلان بی کے تحت کی ہے۔ اس سال نومبر دسمبر میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن بھارت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے باوجود غیر جانبدرا مقام پر بھی پاکستان سے کھیلنے یا پاکستان کی میزبانی کرنے کو تیار نہیں ہے اور گزشتہ دوروں کی طرح اس سال بھی بھارتی ٹیم کے دورے کی امید نہیں ہے۔پی سی بی پلان بی کے تحت بھارت کی جگہ بنگلہ دیش کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2012 اور 2015 میں بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے جبکہ بنگال ٹائیگرز 2008 کے بعد پاکستان کے دورے پر نہیں آئے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 18:10:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :