ْپی ایس ایل کے فائنل کیلئے ٹوٹل 25 ہزار ایک سو ٹکٹ کی فروخت ‘ پی سی بی نے 16 کروڑروپے کمالئے

بدھ 1 مارچ 2017 19:17

ْپی ایس ایل کے فائنل کیلئے ٹوٹل 25 ہزار ایک سو ٹکٹ کی فروخت ‘ پی سی بی نے 16 کروڑروپے کمالئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے فائنل کیلئے ٹوٹل 25 ہزار ایک سو ٹکٹ کی فروخت سے پی سی بی نے 16 کروڑروپے کمالئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں 16 کروڑ روپے کمالئے ہیںسب سے زیادہ آمدنی عمران خان اور فضل محمود انکلوژر سے 6 کروڑ روپے ہوئی۔

وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر سے 72 لاکھ روپے کمائے گئے اور دونوں انکلوژر پنجاب اور وفاقی حکومت نے سب سے پہلے بک کروا لئے۔4 کروڑ روپے عبدالقادر اور راجا زانکلوژر،500 روپے والے سعید انور اور سرفراز نواز انکلوژر سے 30 لاکھ روپے کی کمائی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ 5 مارچ کو لاہو رمیں کھیلا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:17:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :