پی ایس ایل کے فائنل نے قر یبی آبادیوں کوبڑے امتحان میں ڈال دیا‘ قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں کی گیس بند کرنیکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 1 مارچ 2017 19:20

پی ایس ایل کے فائنل نے قر یبی آبادیوں کوبڑے امتحان میں ڈال دیا‘ قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں کی گیس بند کرنیکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پی ایس ایل کے فائنل نے قر یبی آبادیوں کوبڑے امتحان میں ڈال دیا‘ قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں کی گیس بند کرنیکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں کی گیس بند ش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ سے گیس کی فراہمی معطل کردی جائے گی جبکہ قذافی سٹیڈیم میں کمر شل صارفین کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے، گیس کی فراہمی 3 سے 6 مارچ کی صبح تک معطل رہے گی ایس این جی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس دھماکے کے بعد گیس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایل پی جی سلنڈ ر استعمال کرنے والوں کا سوئی ناردرن گیس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:20:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :