پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں پر نئی شرط عائد

فرنچائز مالکان اپنی ٹیموں میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنائیں،نچائز مالکان چاروں کیٹیگریز میں ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں جنھوں نے پی ایس ایل کھیلنے کی حامی بھری،نجم سیٹھی کا ٹوئٹ

بدھ 1 مارچ 2017 19:57

پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں پر نئی شرط عائد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان سے اپنی ٹیم میں چار غیرملکی کھلاڑیوں کو ہر صورت شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فرنچائز مالکان اپنی ٹیموں میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فرنچائز مالکان چاروں کیٹیگریز میں ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں جنھوں نے پی ایس ایل کھیلنے کی حامی بھری تھی۔دریں اثنا انھوں نے پی ایس ایل کے آفیشل اکائونٹ سے ٹوئیٹ کو بھی ری ٹوئیٹ کیا جس میں عوام کو بتایا گیا تھا کہ لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کی مزید ٹکٹیں جاری کی جائیں گی۔(آج) سے بینک آف پنجاب کے ذریعے شائقین کو پی ایس ایل کی مزید ٹکٹیں جاری کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :