اسپاٹ فکسنگ کیس، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ویڈیو بیان کی کاپی دیدی

معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان کی چارج شیٹ کا جواب جمع کرانے کیلئیاپنے وکلا سے مشاورت جاری

بدھ 1 مارچ 2017 19:57

اسپاٹ فکسنگ کیس، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ویڈیو بیان کی کاپی دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان کی اپنے وکلا سے مشاورت جاری ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چارج شیٹ کا جواب جمع کرانے کے لیے اپنے ویڈیو بیانات کی ریکارڈ نگ حاصل کر لی۔ خالد لطیف اور شرجیل خان نے دبئی اور لاہور میں اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کے دوران اپنے ویڈیو بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔

(جاری ہے)

چارہ روزہ سماعت کے بعد شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری کی گئی تھی جس میں رقم لے کر میچ کے نتائج پر اثر انداز ہونے، بکی سے ملنے، ملک اور کرکٹ کی ساکھ خراب کرنے کے الزامات لگائے گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں معطل کرکٹر تین مارچ تک چارج شیٹ کا جواب دینے کے پابند ہیں۔ اعتراف جرم نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی سنئیر جج کی سربراہی میں ٹریبیونل بنائے گا جو کیس کی سماعت کرے گا۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:57:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :