پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام مینز سیونز رگبی ٹیم کل دوحہ روانہ ہو گی

بدھ 1 مارچ 2017 21:08

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام مینز سیونز رگبی ٹیم کل دوحہ روانہ ہو گی
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام مینز سیونز رگبی ٹیم کل دو مارچ کو قطر کے شہر دوحہ میں گیارہ ملکی ایشین سیونز رگبی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے روانہ ہو رہی ہے۔ ایشین سیونز رگبی چیمپئن شپ میں گیارہ ممالک شریک ہیں جن میں سنگاپور، تھائی لینڈ، یو اے ای، فلپائنز، بھارت، قطر، ایران، بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان اور اردن شامل ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو مختلف پولز میں شامل ہیں۔ ٹیم کے کپتان کاشف خواجہ ہیں۔ ہیڈ کوچ شکیل ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وسیم عباس، عمر اسلام، محمد شعیب اکبر، احمد وسیم اکرم، خالد حسین بھٹی (نائب کپتان)، سعد عارف، محمدافضل، محمد عمیر شیر، خالد محمود، ناصر محمود، شاہد محمود، محمد اشرف، فیصل اسلم جبکہ محسن عزیز فزیو اور معظم علی شاہ مینجر ہوں گے۔

(جاری ہے)

کپتان کاشف خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ٹیم مکمل فارم میں ہے ٹیم نے دو ماہ کیمپ میں شرکت کی ہے اور ٹیم کافی بہتر ہے۔ امید ہے کہ ٹاپ تھری میں آئیں گے۔ ہیڈ کوچ شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم پر بہت محنت کی ہے۔ ٹیم ہر لحاظ سے فٹ اور بہترین رزلٹ دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستانی کپتان کاشف خواجہ پرامید ہیں ان کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت سے متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 21:08:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :