پی ایس ایل فائنل،جمعہ کو 8غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے دوبارہ ڈرافٹنگ کی جائے گی

بدھ 1 مارچ 2017 21:15

پی ایس ایل فائنل،جمعہ کو 8غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے دوبارہ ڈرافٹنگ کی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے لاہور میں ہونے والے فائنل کی8 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کیلئے جمعہ کو دوبارہ ڈرافٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل فائنل کیلئے دوبارہ ڈرافٹنگ جمعہ کو ہوگی اور 50 سے زائد غیرملکی کھلاڑی ڈرافٹنگ میں شریک ہونگے۔فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں 8 کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کریں گی۔واضح رہے کہ لاہور میں فائنل میں 5 مارچ کو کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیو ں نے پاکستان آنے سے منع کردیا تھا ۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 21:15:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :