پی ایس ایل فائنل، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے مال روڈ پر واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں250کمرے حاصل کرلیے گئے

بدھ 1 مارچ 2017 21:39

پی ایس ایل فائنل، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے مال روڈ پر واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں250کمرے حاصل کرلیے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے مال روڈ پر واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں250کمرے حاصل کرلیے ہیں جن میں کھلاڑیوں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں مذکورہ ہوٹل کی سکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ اس سے ہوٹل میں ایک ہیلی پیڈ بھی عارضی طور پر بنایا جائے گا اجلاس میں پولیس افسران اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی او رہوٹل کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔(اے ملک)
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 21:39:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :