پشاور، SPL شمع پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، پی آئی ایم ایس پینتھر نے شاہ جمخانہ لیپرڈ کو اور شمع لائنز نے جمخانہ سٹارز ٹائیگرز کوہرادیا

بدھ 1 مارچ 2017 21:48

پشاور، SPL شمع پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، پی آئی ایم ایس  پینتھر نے شاہ جمخانہ لیپرڈ کو اور شمع لائنز نے جمخانہ سٹارز ٹائیگرز کوہرادیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) SPL شمع پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017میںPims پینتھر نے شاہ جمخانہ لیپرڈ کو اور شمع لائنز نے جمخانہ سٹارز ٹائیگرز کوشکست دیدی ، پہلے میچ میں Pims پینتھر نے شاہ جمخانہ لیپرڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاہ جمخانہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 109 رنز 7وکٹوں کے نقصان پربنائے۔

کپتان محمد تیمور نے 50ناٹ آئوٹ اور یاسر عمار اور اسد اللہ نے 16, 16 رنز بنائے۔ Pims پینتھر کی طرف سے دانیال کیانی نے 3 عادل امین2، اسماعیل جان اور احمد ندیم نے 1,1,1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں دوسری اننگز Pims پینتھر کی ٹیم نے 12.3 اوورز میں 4وکٹو ں کے نقصان پر112رنز بنائے۔ ثاقب نے 31، عادل امین26 اور ثاقب رحمان نی25رنز بنائے۔ شاہ جمخانہ کی طرف سے فضل رازق نے 2 ، عاصم کمال اور اسد اللہ نے 1,1وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

مین آف دی میچ کا ایوارڈ دانیال کیانی کو دیا گیا۔دوسرے میچ میں شمع لائنز نے جمخانہ سٹارز ٹائیگرز کو5وکٹوں سے ہرا دیا۔ جمخانہ سٹارز ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر123رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 35، مہران ابراہیم نے 28اور زر محمد نے 18رنز بنائے۔ شمع لائنز کی طرف سے سلمان خان اور شاہ فیصل نے 3,3 ، اسد اللہ اور محمد ہارون نے نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں شمع لائنز نے 19اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔ اسد اللہ نے 40، ناٹ آئوٹ، محمد صابر نے 26 اور کاشف حیات نے 24رنزبنائے۔ جمخانہ سٹارز ٹائیگر کی طرف سے مہران ابراہیم نے 2، شیر رحمان اور عامر فاروق نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اسد اللہ کو دیا گیا۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 21:48:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :