پی ایس ایل فائنل، 50 غیر ملکی کرکٹرز کی جمعہ کو ڈرافٹنگ ہو گی

پی سی بی نے نئی لسٹ تیار کرلی، فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں جمعہ کو 8 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی

بدھ 1 مارچ 2017 22:37

پی ایس ایل فائنل، 50 غیر ملکی کرکٹرز کی جمعہ کو ڈرافٹنگ ہو گی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سٴْپر لیگ کے فائنل میں 8 غیر ملکی کھلاڑی لازمی شرکت کریں گے، بورڈ کے مطابق 50 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی، فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں جمعہ کو 8 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے حکمت عملی بنالی، پی سی بی نے نئی لسٹ تیار کرلی، پاکستان آنے کیلئے رضامند 50 کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جمعہ کو ہوگی، فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں 4، 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ میں ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نام پہلے ہی شارٹ لسٹ کرلئے ہیں۔ بورڈ کے مطابق فائنل میں 8 غیر ملکی کرکٹر لازمی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 22:37:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :