پی ایس ایل کی تمام ٹکٹیں آن لائن فروخت ،انتظامیہ کا بنکوں کو مزید ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان

بدھ 1 مارچ 2017 23:16

پی ایس ایل کی تمام ٹکٹیں آن لائن فروخت ،انتظامیہ کا بنکوں کو مزید ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی آن لائن تمام ٹکٹیں فروخت ہونے اور بینکوں کے باہر شائقین کی لمبی لمبی قطاریں اوربڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پی ایس ایل کی انتظامیہ نے شائقین کو بنکوں کے ذریئے مزید ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں کہا گیاہے کہ ’سٹیڈیم میں جگہ کی کمی اور شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاروباری اداروں کو دیے جانے والے ٹکٹوں کی تعداد کو کم کر کے انھیں بینکوں کے ذریعے عوام کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

‘خیال رہے کہ فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور میں جہاں بینکوں کے سامنے طویل قطاریں دیکھنے کو ملیں، وہاں تمام آن لائن ٹکٹ چند ہی گھنٹوں میں فروخت بھی ہوگئے،پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے تماشائی ہر طرح کی کوششیں کررہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 23:16:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :