عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب اور آباسین کلب نے فائنل کیلئے کیوالیفائی کرلیا

بدھ 1 مارچ 2017 23:39

عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب اور آباسین کلب نے فائنل کیلئے کیوالیفائی کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پشاور میں کھیلے جانیوالے پہلے عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچوں میں آئی سی ایم ایس کر کٹ کلب اور آباسین کلب نے فائنل کیلئے کیوالیفائی کرلیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے نام سے منسوب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جوکہ گزشتہ ایک ماہ سے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں جاری ہے۔

اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آباسین کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیااور مقرررہ اوورزمیں 110رنز بنائے۔اکبر خان نی25اور شیزار نی15رنز بنائے۔آئی سی ایم ایس کلب کی جانب سے اسلم قریشی اور عزیزاللہ نی3,3کھلاڑیوں کو آ?ٹ کیا۔آئی سی ایم ایس کلب نے جواب نے بیٹنگ کرکے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جسمیں سلمان آفریدی نے 62اور سرورآفریدی نی42رنز کئے۔آباسین کلب کے میاں خان اور صدام خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آ?ٹ کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں روزکلب نے پہلے بیٹنگ کرکے 152رنزسکور کئے۔جوہرنی49اور مصدق نے 23رنز بناکر نمایاں سکورررہے۔پیمزکلب کی جانب سے ہارون خان نی4اور الیاس احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے پیمز کلب کی پوری ٹیم 129رنز بناکر آ?ٹ ہوگئی۔

خلدعثمان نے 42،صدیق الرحمن نے 26اور نبی گل نے 15رنز بنائے۔روزکلب کی طرف سے اعجاز نی4،واجداور خالد نے دو،دو کھلاڑیوں کو آ?ٹ کیا۔اسی طرح روز کلب نے پیمز کلب کو 23رنز اور آئی سی ایم ایس کلب نے آباسین کلب کو 8وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر ایم پی اے فضل الہی اور ضلعی ناظم ارباب محمد عاصم خان مہمانان خصوصی ہونگے ،جو نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کرینگے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 23:39:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :