محمد عامر کے بعد کرس گیل نے بھی رومان رئیس کا مذاق بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 مارچ 2017 23:18

محمد عامر کے بعد کرس گیل نے بھی رومان رئیس کا مذاق بنا ڈالا
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2017ء) محمد عامر کے بعد کرس گیل نے بھی رمن رئیس کا مذاق بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے گیند باز رمن رئیس کی جانب سے وکٹ حاصل کرنے پر جشن منانے کے دلچسپ انداز نے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ کھلاڑیوں کو رمن رئیس کا یہ انداز کچھ ناگوار گزرا۔ گزشتہ روز پہلے کراچی کنگز کے عماد وسیم کو رمن رئیس کے جشن کا انداز ناگوار گزرا۔ اس کے بعد محمد عامر نے بھی رمن رئیس کی وکٹ حاصل کرکے ان کا مذاق بنایا۔ جبکہ میچ کے اختتام پر کرس گیل بھی باز نہ آئے اور نوجوان پاکستانی گیند باز کا دلچسپ انداز میں مذاق بنا ڈالا۔
وقت اشاعت : 02/03/2017 - 23:18:27