پی ایس ایل فائنل ،ایدھی فائونڈیشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

30ایمبولینسز مختص ، پیرا میڈیکل سٹاف ،دیگر عملہ بھی موجود رہے گا

جمعہ 3 مارچ 2017 20:33

پی ایس ایل فائنل ،ایدھی فائونڈیشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس تناظر میں 30ایمبولینسز قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں کھڑی رہیں گے جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ بھی موجود ہوگا۔
وقت اشاعت : 03/03/2017 - 20:33:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :