پاکستان سپر لیگ،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے182 رنز کا ہدف دےدیا

جمعہ 3 مارچ 2017 22:42

پاکستان سپر لیگ،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے182 رنز کا ہدف دےدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تیسرے کوالیفائنگ فائنل میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے182 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے دبئی میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور گراو¿نڈ کے چاروں طرف شادنار سٹروکس لگاتے ہوئے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 88 رنز بنائے۔

ڈیوڈ مالان 36رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے ، کامران اکمل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی دوسری اور پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری سکور کرڈالی، ان کی اننگز کا خاتمہ 104رنز پر رن آﺅٹ کی شکل میں ہوا ،بوم بوم آفریدی اپنے بلے کے جوہر دکھانے میںناکام رہے اور بغیر رن بنا ئے پوویلین لوٹ گئے،سیمیولز 37رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اور پشاور زلمی نے مقررہ اوور ز میں 3وکٹوں پر 181رنز بنا لیے ۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے لیے محمد عامر اور سہیل خان نے ایک ، ایک وکٹ لی۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پشاور زلمی کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک رن سے شکست دی تھی، اس مرحلے کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سے مات دیکر ایونٹ سے باہر کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اتوار کو لاہور میں شیڈول فائنل کا ٹکٹ کٹوا چکے ہیں۔


وقت اشاعت : 03/03/2017 - 22:42:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :