اپنے والد کو بہت مس کر رہا ہوں، وہ مجھے لاہور میں کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے اسی لیے فتح کے بعد آبدیدہ ہو گیا: وہاب ریاض

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 مارچ 2017 02:18

اپنے والد کو بہت مس کر رہا ہوں، وہ مجھے لاہور میں کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے اسی لیے فتح کے بعد آبدیدہ ہو گیا: وہاب ریاض
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2017ء) وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اپنے والد کو بہت مس کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری پلے آف میچ میں کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد پشاور زلمی کے گیند باز وہاب ریاض آبدیدہ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ میرے والد مجھے لاہور میں کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔ میں اس تاریخی فتح کے بعد اپنے والد کو بہت مس کر رہا ہوں اسی لیے فتح کے بعد آبدیدہ ہو گیا تھا۔ وہاب ریاض یہ گفتگو کرتے ہوئے بھی آبدیدہ ہو گئے۔
وقت اشاعت : 04/03/2017 - 02:18:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :