اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کل قذافی اسٹیڈیم لاہور جاوں گا: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 مارچ 2017 22:38

اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کل قذافی اسٹیڈیم لاہور جاوں گا: شاہد آفریدی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04مارچ2017ء) شاہد آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کل قذافی اسٹیڈیم لاہور جاوں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے آل راونڈر شاہد آفریدی گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہو جانے کے باعث کوئٹہ کیخلاف فائنل میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم شاہد آفریدی کی جانب سے اب اعلان کیا گیا ہے کہ وہ کل قذافی اسٹیڈیم ضرور جائیں گے اور اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/03/2017 - 22:38:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :